۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ ڈاکٹر شبیر میثمی

حوزہ / شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل  علامہ ڈاکٹرشبیرحسن میثمی نے  اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے امام خمینی کی برسی کے پروگرام پر لگائی جانیوالی پابندی پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حیرت ہے کہ کل جن افراد اور  تنظیموں  کو فرقہ واریت  کی وجہ سے کالعدم قرار دیا گیا تھا ان کوآج  کانفرنسز میں  بٹھایا جارہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے امام خمینی کی برسی کے پروگرام پر لگائی جانیوالی پابندی پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جن افراد اور تنظیموں کو فرقہ واریت کی وجہ سے کالعدم قرار دیا گیا تھا ان کو کانفرنسز میں بٹھایا جارہا ہے اور وی آئی پی پروٹوکول دیا جارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: حضرت امام خمینی رحمہ اللہ علیہ عالم اسلام کی وہ ہستی جس نے دنیا بھر میں اسلام کا بول بالا کیا، امت مسلمہ کے اتحاد کی آواز بلند کی، اسلام دشمن طاقتوں خاص طور پر امریکہ کو دنیا بھر میں رسوا کیا ان کی برسی کے پروگرام کو روکا جارہا ہے؟!۔

علامہ شبیر حسن میثمی نے اس غیرسنجیدہ اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا: اس طریقہ سے نہ امام خمینی (رہ) کی اعلی افکار کو روکا جاسکتا ہے اور نہ ہی ان کے اثرات کو کم کیا جاسکتا ہے۔ آج بھی دنیا بھر میں جو لوگ مسلمان ہورہے ہیں اور اسلام کے دامن میں آرہے ہیں وہ امام خمینی (رہ) کی عملی خدمات سے متاثر ہوکر ہی آرہے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .